پی ٹی آئی کوقومی اداروں پراعتماد ہے،11 جماعتیں مل کربھی وزیراعظم کامقابلہ نہیں کرسکتیں، فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی کوقومی اداروں پراعتماد ہے،11 جماعتیں مل کربھی وزیراعظم کامقابلہ ...
پی ٹی آئی کوقومی اداروں پراعتماد ہے،11 جماعتیں مل کربھی وزیراعظم کامقابلہ نہیں کرسکتیں، فردوس عاشق اعوان

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ اپوزیشن نے الیکشن کو متنازع بنایا،پی ٹی آئی کوقومی اداروں پراعتماد ہے،11 جماعتیں مل کربھی وزیراعظم کامقابلہ نہیں کرسکتیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صاف شفاف انتخابات یقینی بناناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، درباری،حواری اور جرائم پیشہ افراد سبھی عمران خان کےخلاف کھڑے ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کرنے کےلئے ڈٹ کر کھڑا ہے،عمران خان ملک میں کرپشن جیسے کینسر اور ناسور سے لڑ رہے ہیں،قومی مفاد کی خاطرمافیا کو للکارنے سے چیلنجز آتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -