ڈرامہ ’’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کے اعتراض پر اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی بول پڑیں

ڈرامہ ’’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کے اعتراض پر اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی ...
ڈرامہ ’’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کے اعتراض پر اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ویب ڈیسک)  ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کی جانب سے بھیجے گئے  نوٹس  اداکارہ یمنیٰ زیدی کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو میں  اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتایاکہ  پیمرا کے نوٹس سے خوش نہیں ہوں حالانکہ پہلے بھی میرے پراجیکٹس کو نوٹسز ملے ہیں لیکن اس ڈارمہ پر نوٹس سے مجھے تکلیف ہوئی کیوں کہ یہ ڈرامہ میرے لیے الگ حیثیت رکھتا ہے اور میں اس کی ہر قسط دیکھتی ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگ زیادہ تر پیمرا کے نوٹس کے خلاف بات کررہے ہیں۔

یمنی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ’دل ناامید تو نہیں‘ میں جن پہلوؤں پر بات کی گئی ہے وہ بہت اہم ہیں، ان پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور سوچنا چاہیے جب کہ ڈرامے میں جن مسائل پر بات کی گئی ہے، وہ ہمارے دیہات، سرکاری سکولوں اور گلی محلوں میں عام ہیں، اگر ہم ان پر بات نہیں کریں گے تو کیا صرف خبریں دیکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے میں صرف شوبز میں کام نہ کروں بلکہ میرے ہر پراجیکٹ کا کوئی مقصد ہونا چاہیے، ورنہ ڈرامے تو بنتے رہتے ہیں لیکن میں اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔

مزید :

تفریح -