وزیر اعظم عمران خان اس جگہ پہنچ گئے جہاں بیٹھ کر البیرونی نے زمین کی پیمائش کی تھی

وزیر اعظم عمران خان اس جگہ پہنچ گئے جہاں بیٹھ کر البیرونی نے زمین کی پیمائش ...
وزیر اعظم عمران خان اس جگہ پہنچ گئے جہاں بیٹھ کر البیرونی نے زمین کی پیمائش کی تھی

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ کوئی بھی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی جو پچھلی تاریخ کا موازنہ نہیں کرتی ،ملکی تاریخی جگہوں کی حفاظت بہت ضروری ہے،تاریخی جگہوں کی حفاظت سے آنے والی نسلوں کو آگاہی حاصل ہوتی ہے،پوری دنیا اپنی تاریخی چیزوں کو سامنے لاتی ہے،ہمارے آثارقدیمہ ماہرین نے تو کچھ کیا ہی نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نندنہ قلعہ البیرونی مقام پر ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا۔سائنسدان ابوریحان البیرونی نے نندنہ قلعہ پرزمین کی پیمائش کے تجربات کیے تھے،کھیوڑہ، نندنہ مندر، کٹاس مندر، ملوٹ مندراورتخت بابری بھی نندنہ قلعے کے ساتھ واقع ہیں ،معاون خصوصی زلفی بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ علاقے میں آبزرویٹری بھی قائم کی جائےگی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ انگریزوں نے ہی تاریخی مقامات کو دریافت کیا،ہمیں اپنے نوجوانوں کو روزگار دینا ہے،سیاحت ایسی چیز ہے جو سب سے زیادہ روزگار دیتی ہے،پوری دنیا میں اتنی چیزیں نہیں ملتیں جو پاکستان میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہیری ٹیج ٹریل میں ایک پورے علاقے کا تعین کیاگیا ہے،مقامی لوگ سیاح کا خیال رکھیں گے تو ان کووسائل ملیں گے،ہماری کوشش ہوگی کہ ہم یہاں ایک ماڈل ولیج بنائیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ تاریخ مین پہلی بارالبیرونی نے دنیا کی پیمائش کی کوشش کی ،ہم جس مقام پر موجود ہیں یہ بہت خاص جگہ ہے، البیرونی کی پیمائش اور دنیا کی جدید پیمائش میں زیادہ فرق نہیں ،یہاں پر سیاحوں کی ٹھہرنے کی سہولتوں کے حوالے سے آسانیاں دیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -جہلم -اہم خبریں -