’میں دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ کرکٹ کیلئے میں نے کتنی محنت کی ہے اسی لیے وکٹ لے کر اتنے جوش کے ساتھ بھاگتا ہوں‘

’میں دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ کرکٹ کیلئے میں نے کتنی محنت کی ہے اسی لیے ...
’میں دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ کرکٹ کیلئے میں نے کتنی محنت کی ہے اسی لیے وکٹ لے کر اتنے جوش کے ساتھ بھاگتا ہوں‘
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ کرکٹ کیلئے انہوں  نے کتنی محنت کی ہے اسی لیے وکٹ لے کر وہ  اتنے جوش کے ساتھ بھاگتے ہیں۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ اکثر اوقات لوگ ایک یا دو سیزن میں ڈراپ ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں اور کرکٹ چھوڑ دیتے ہیں لیکن وہ مسلسل محنت کرتے رہے ہیں۔

عمران طاہر کے مطابق وہ لاہور میں ایک دکان پر کام کرتے تھے اور ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہے، انہیں انڈر 19 کے ذریعے موقع ملا، اس کے بعد انہوں نے پاکستان میں آٹھ سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی لیکن انہیں کسی نے نوکری پر نہیں رکھا، جب وہ جنوبی افریقہ گئے تو وہ اپنی اتنے سال کی محنت کے باوجود ایک موٹر سائیکل تک نہیں خرید پائے تھے۔

ملتان سلطانز کے پی ایس ایل میں   چیمپیئن بننے کے امکانات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران طاہر نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے کیلئے ہی پاکستان آئے ہیں، اگرچہ ان کی ٹیم کا آغاز اتنا اچھا نہیں رہا لیکن اگلے میچز میں وہ بہتر پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL Expert Opinion -PSL News Update -