اپوزیشن کی جانب سے 2 نشستوں کی آفر ملتے ہی ایم کیو ایم نے حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا

اپوزیشن کی جانب سے 2 نشستوں کی آفر ملتے ہی ایم کیو ایم نے حکومت کو بڑا جھٹکا ...
اپوزیشن کی جانب سے 2 نشستوں کی آفر ملتے ہی ایم کیو ایم نے حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ کی دو نشستوں کی آفر پر ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شریک نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی کی رہائشگاہ پر پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا،پیپلزپارٹی کی دو نشستوں کی پیشکش پر ایم کیو ایم پاکستان محتاط ہو گئی ،پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی کے ظہرانے میں ایم کیو ایم ارکان اسمبلی شریک نہیں ہوئے،جی ڈی اے کی طرف سے حسنین مرزا،شہریار مہر اور عبدالرزاق راہموں شریک ہوئے ،ظہرانے میں وفاقی وزراعلی زیدی،فیصل واوڈا اوردیگر شریک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھاجہاں سینیٹ الیکشن میں تعاون کے بدلے دو نشستوں کی پیشکش کی گئی تھی،ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کی پیشکش کا کوئی باقاعدہ جواب نہیں دیاتھاتاہم آج متحدہ نے پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت نہ کرکے اشارہ دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -