کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا، اہم ترین رکن کو اپینڈکس کا درد، ہسپتال منتقل کردیا گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا، اہم ترین رکن کو اپینڈکس کا درد، ہسپتال منتقل ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا، اہم ترین رکن کو اپینڈکس کا درد، ہسپتال منتقل کردیا گیا
سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کو  طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈنگ کوچ  جولین فاؤنٹین کو اپینڈکس کا درد ہونے پر کراچی کے ایک ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ان کا آج رات کو اپینڈکس کا آپریشن متوقع ہے۔

خیال رہے کہ جولین فاؤنٹین کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ اپنے ملک کی جانب سے بیس بال کھیلتے  رہے ہیں، وہ اولمپک مقابلوں میں بھی اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سے وہ کرکٹ اور بیس بال میں فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -