کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان دلچسپ میچ کا سنسنی خیز فیصلہ آگیا

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان دلچسپ میچ کا سنسنی خیز فیصلہ آگیا
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان دلچسپ میچ کا سنسنی خیز فیصلہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 6کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے تھے جس کے جواب میں لاہور قلندرز نے مقررہ ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 54گیندوں پر 83رنز بنائے جبکہ بین ڈنک نے 43گیندوں پر 57 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے ۔ڈیوڈ ویز آخر میں شاندار باونڈریز مار کر میچ فنش کیا اور صرف نو گیندوں پر 31سکور بنا کر نا قابل شکست رہے اور ٹیم میں فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے187 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے،شرجیل خان نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 39گیندوں پر 64رنز بنائے جبکہ محمد نبی نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 35گیندوں پر 57رنز بنائے۔
تفصیل کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تو شرجیل خان اور بابر اعظم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے ، میچ کے پہلے اوور میں شرجیل خان نے شاہین شاہ آفریدی کو دو چوکے لگائے جبکہ اسی اوور کی ایک گیند پر کپتان سہیل اختر نے شرجیل خان کا آسان کیچ چھوڑ دیا جس سے شاہین آفریدی کو بے حد مایوسی ہوئی۔شاہین آفریدی کے اگلے اوور میں سلپ پوزیشن پر موجود فخر زمان نے بابر اعظم کا کیچ چھوڑا جس سے شاہین آفریدی کو مزید غصہ آیا لیکن پھر شاہین آفریدی نے کسی فیلڈر پر بھروسہ کیے بغیر بابر اعظم کو کلین بولڈ کیا اور بابر اعظم کو گلے لگا کر پویلین کی جانب رخصت کیا ،بابراعظم صرف پانچ سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔
پانچویں اوور میں جو کلارک حارث رو¿ف کی شاندار ڈائریکٹ ہٹ پر رن آوٹ ہوئے ،انہوں نے صرف چار رنز بنائے۔اگلی ہی گیند پر احمد دانیال کے شاندار یارکر لینتھ گیند نے کولین انگرام کی وکٹیں اڑا دیں اور وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی جانب لوٹ گئے۔شرجیل خان 39گیندوں پر 64سکور بنا کر ڈیوڈ ویز کی گیند پر باونڈری کے قریب سے کیچ آوٹ ہوئے۔محمد نبی 35گیندوں پر 57سکور بنا کر حارث رو¿ف کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔کپتان عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے سمت پٹیل کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ڈینیل کرسچن 27رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔وقاص مقصود 12رنز بنا کر شاہین آفریدی کے تیز یارکر لینتھ گیند پر کلین بولڈ ہوئے،اسی اوور میں شاہین آفریدی نے محمد عامر کو بھی کلین بولڈ کیا جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔لاہور قلندر ز کی جانب سے حارث روف ،احمد دانیال ،ڈیوڈ ویز اور سمت پٹیل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز کی جانب سے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے فخر زمان اور کپتان سہیل اختر میدان میں آئے تو پہلے ہی اوور میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان کو رن آوٹ کردیا ۔اگلی ہی گیند پر محمد عامر نے اپنی قابلیت کا لوہا منواتے ہوئے جو ڈنلے کو کلین بولڈ کردیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے تیسری وکٹ محمد حفیظ کی گی جو وقاص مقصود کی گیند پر بابراعظم کو کیچ پکڑا کر 15سکور پر آوٹ ہوئے ۔فخر زمان 54گیندوں پر 83رنز بنا کر ڈین کرسچن کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -اہم خبریں -