پی ڈی ایم کو سینیٹ میں ووٹ کی امید لیکن ایم کیو ایم  کا وفد سندھ  حکومت کی کیا شکایت لے کر عمران اسماعیل کے پاس پہنچ گیا؟

پی ڈی ایم کو سینیٹ میں ووٹ کی امید لیکن ایم کیو ایم  کا وفد سندھ  حکومت کی کیا ...
پی ڈی ایم کو سینیٹ میں ووٹ کی امید لیکن ایم کیو ایم  کا وفد سندھ  حکومت کی کیا شکایت لے کر عمران اسماعیل کے پاس پہنچ گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ) کے وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ہے۔

 ایم کیو ایم کے وفد میں رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری  شامل تھے۔ ایم کیو ایم ارکان نے گورنر سندھ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ ان کے اراکین اسمبلی سے سندھ حکومت نے سیکیورٹی واپس لے لی ہے جو کہ موجودہ حالات میں تشویشناک ہے۔ انہوں نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر  وزیر اعظم عمران خان  سے بات کریں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے سینیٹ  الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات بھی کی تھی لیکن یوں  سیکیورٹی واپس لینے سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ڈی ایم میں معاملات طے نہیں پاسکے۔