کراچی اور لاہور کی ٹیمیں اب تک کتنی بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور پلڑا کس کا بھاری رہا؟

 کراچی اور لاہور کی ٹیمیں اب تک کتنی بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور پلڑا کس کا ...
 کراچی اور لاہور کی ٹیمیں اب تک کتنی بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور پلڑا کس کا بھاری رہا؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (عمران مشہود) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میدان سج چکا ہے۔ لاہور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ایس ایل کے حالیہ سیزن میں جس بھی ٹیم نے ٹاس جیتا ہے اس نے فیلڈنگ کو ہی ترجیح دی ہے اور اب تک ہونے والے تمام میچز میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہی کامیاب ہوئی ہے ۔

پی ایس ایل کے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیمیں گزشتہ پانچ سیزنز کے دوران 11 بار آمنے سامنے آئی ہیں جس میں سے سات بار کراچی کنگز  فاتح رہی جبکہ چار بار فتح لاہور قلندرز کی ٹیم کے حصے میں آئی۔  

 دونوں ٹیموں کو پی ایس ایل کی روایتی حریف بھی قرار دیا جاتا ہے ۔ جب یہ دو ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو نہ صرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ٹی وی پر نظریں جمی ہوتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ٹیموں کے مداح ایک دوسرے کی ٹرولنگ میں مصروف رہتے ہیں۔ اب تک کی تاریخ کے مطابق تو پلڑا کراچی کنگز کا ہی بھاری رہا ہے لیکن  آج کے میچ میں دیکھنا ہوگا کہ روایتی حریفوں میں سے کون سی ٹیم کامیاب ہوتی ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -