سینیٹ الیکشن اور اپوزیشن اتحاد ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا 

سینیٹ الیکشن اور اپوزیشن اتحاد ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی غلط فہمی دور ...
سینیٹ الیکشن اور اپوزیشن اتحاد ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی صفوں میں ایک مایوسی کا ماحول ہے ، سینیٹ الیکشن کیلیےمتحدہیں اورکامیاب نتائج حاصل کریں گے،سینیٹ انتخابات کےبعدسربراہی اجلاس ہوگا جس میں مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کےمطابق پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کےبعدمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کل سارے ایم اپی ایز اکٹھے ہورہے ہیں،حکمت عملی طے ہوچکی ہے ،سینیٹ الیکشن کیلیے متحد ہیں اور کامیاب نتائج حاصل کریں گے ،سینیٹ الیکشن کے فوری بعد سربراہی اجلاس ہوگے اور حکمت عملی طے ہوگی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی صفوں میں ایک مایوسی کا ماحول ہے ،ان کا خیال تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں خود ہی ووٹ توڑیں گی ،پی ڈی ایم چاروں صوبوں اور مرکز میں متحد ہے اور سینیٹ الیکشن لڑرہی ہے ،تحریک کےحوالے سےپی ڈی ایم متحد ہے، اخلاقی طورپرکوشش کرتےہیں انتخابات میں ایک دوسرےکےووٹ نہ کاٹیں،ان شااللہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحادنہیں تحریک کا نام ہے،تحریک کےحوالے سےپی ڈی ایم متحد ہے،سینیٹ انتخابات کےبعدسربراہی اجلاس ہوگا،مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائیگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہمارے3 نوجوانوں کو شہید کیاگیا،دوسرے علاقوں میں بھی اس قسم کے واقعات ہورہےہیں ،جب امن نہیں ہوگا تو ایسے حکمرانوں کو ناکام تصور کیا جائے گا،پی ڈی ایم منہگائی، بےامنی کےحوالے سےعوام کی تنہا آواز ہے،ایسےحکمرانوں سےجان چھڑاناعوام کی خدمت ہوگی، پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔

مزید :

قومی -