اُمت مسلمہ کے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد  ،سعودی عرب نےخاشقجی کےمعاملہ پرعدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا:علامہ طاہر اشرفی

اُمت مسلمہ کے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد  ،سعودی عرب نےخاشقجی کےمعاملہ پرعدل ...
اُمت مسلمہ کے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد  ،سعودی عرب نےخاشقجی کےمعاملہ پرعدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا:علامہ طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد ہے،مملکت سعودی عرب کی سلامتی ، استحکام اور خود مختاری امت مسلمہ کو بہت عزیز ہے ، پاکستان تمام اسلامی عرب ممالک میں بیرونی مداخلتوں کے خلاف ہے،سعودی عرب نےخاشقجی کےمعاملہ پرعدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا،ملک میں کسی جگہ بھی توہین رسالت ﷺ و توہین مذہب کےقانون کا غلط استعمال نہیں ہو رہا،ملک بھر میں یکم مارچ تا 30 مارچ ایک قوم ایک منزل(امن ،اخوت ،اعتدال) کےعنوان پر اجتماعات ہوںگے،آپریشن ردالفساد کی کامیابی پاکستانی قوم اور فوج کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کی واضح دلیل ہے ،قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کروایا جائے،وزیر اعظم عمران خان نےناموس رسالتﷺ و عقیدہ ختم نبوتﷺ کی چوکیداری اورسری لنکاکےمسلمانوں کےمسئلہ کوحل کروا کراُمتِ مسلمہ کےدل جیت لیے ہیں۔

پاکستان علماء کونسل لاہور کے تحت الحمرا ہال میں ہونے والے علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے علامہ طاہر محمود اشرفی نےکہاکہ علماءومشائخ،آئمہ و خطباءکےمسائل کےحل کیلئےوزیراعظم کی ہدایت پرہرسطح پر رابطہ کارمقرر کر رہے ہیں،موجودہ حکومت پاکستان کو مدینہ منورہ کی ریاست کی طرف لےکرجانا چاہتی ہے،ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست کیلئے سب کو محنت کرنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس و مساجد کی رجسٹریشن ، بنک اکاؤنٹس اور دیگر امور نئے تعلیمی سال سے قبل حل کریں گے ، ہم دنیا پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ توہین رسالتﷺ و توہین مذہب کا قانون انسانی جانوں کا محافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے تمام پاکستانیوں کو کردار ادا کرنا ہے،پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کے بغیر پاکستان کی ترقی ، استحکام ، سلامتی ممکن نہیں،غیر مسلم پاکستانیوں کے حقوق کیلئےمنبرومحراب نےپہلےبھی کردار ادا کیا اورآئندہ بھی کریں گے،مدارس و مساجد کا ملک میں انتشار پھیلانے والی کسی بھی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے،حزب اختلا ف کو حکومت کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے،حزب اختلاف کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آؤ مل کر ریاست مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست کیلئے کردار ادا کریں ۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس و مساجد کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم مدار س و مساجد کے چوکیدار ہیں،وقف املاک ایکٹ کے حوالے سے علماء و مشائخ کو جلد خوشخبری دیں گے، انٹرفیتھ ہارمنی کونسلز کی 30 رکنی مرکزی کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ، وزیر اعظم نے سری لنکا کے مسلمانوں کے مسئلہ کو حل کروا کر پاکستانی قوم کا عالم اسلام میں سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب عالم اسلام کا مرکز ہے ، سعودی عرب اور اس کی قیادت کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم شروع ہے ، پاکستان سعودی عرب تعلقات ایمان عقیدے کے تعلقات ہیں اور ہمارے لیے ارض حرمین شریفین اور اس کی قیادت خط احمر کی حیثیت رکھتی ہے۔

کنونشن سے مولانا اسعد زکریا ، علامہ عبد الحق مجاہد ، قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی ، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر صابری ،مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا اسید الرحمن سعید ، مولانا عبد الحکیم اطہر،قاری زبیر زاہد، مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری، قاری شمس الحق ، مولانا حسان احمد حسینی ، مولانا محمد خورشیدنعمانی ، مولانا فہیم الحسن فاروقی ، مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد اللہ رشیدی ، میاں راشد منیر ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی ، مولانا ابو بکر حمزہ ، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا عبید اللہ گورمانی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی  ، مولانا انیس الرحمن بلوچ ، مولانا عبد الرشید ،مولانا محمد شکیل قاسمی ، مفتی محمد عمر فاروق ، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی ، مولانا تنویر احمد ، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی ،مولانا کلیم اللہ معاویہ ، مولانا عزیز الرحمن معاویہ ،مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا سعد اللہ شفیق،حافظ محمد طیب قاسمی ، مولانا حسین احمد درخواستی ، مفتی اقبال عثمانی،مولانا یاسر علوی ، قاری عبدالرئوف ، مولانا مطلوب مہار ، حافظ محمد طلحہ فاروقی ، مولانا زبیر کھٹانہ ، مولانا عقیل زبیری ، قاری عزیز الرحمن ، مولانا عاطف اقبال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائے گا، جبری مذہب کی تبدیلی اور شادی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایسا کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں، کسی بھی شخص ، جماعت یا گروہ کو نفرت انگیز تقریر و تحریرکی اجازت نہیں دی جاسکتی،مدارس عربیہ کیلئےنئےامتحانی بورڈزکافیصلہ درست سمت قدم ہے،وقف املاک کےحوالےسےعلماءومشائخ کے تحفظات دورکیےجائیں گے۔

کنونشن میں اعلان کیا گیا  کہ یکم مارچ سے30مارچ تک ملک بھرمیں استحکام پاکستان کنونشنز ،کانفرنسیں اوراجتماعات ایک قوم ایک منزل(امن،اخوت، اعتدال ) کے عنوان پرہوں گے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کی کامیابی پاکستانی قوم اور فوج کا ملکر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنا ہے،آپریشن رد الفساد کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کروائے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے علماء و مشائخ حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

کنونشن میں ایک قرارداد میں وزیر اعظم پاکستان کے کہنے پر سری لنکا کی حکومت کی طرف سے کوروناسےفوت ہونےوالےمسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت پرسری لنکا کی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان نے اُمت مسلمہ کےعظیم رہنماہونےکا ثبوت دیا ہے،عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ مسئلہ کشمیرو فلسطین اوراب سری لنکاکےمسلمانوں کےاہم ترین مسئلہ کےحل کیلئےوزیراعظم عمران خان کی کوششیں قابل تحسین اور قابل فخر ہیں،علماءومشائخ حکومت کےہراچھےکام کی تائیداورغیرشرعی امورمیں محاسب کاکرداراداکرتےرہیں گے۔

کنونشن میں ایک اور قرارداد میں سعودی عرب کے حوالہ سے امریکی خفیہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئےکہاگیاکہ سعودی شہری خاشقجی کیس میں سعودی عرب نےعدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا ، سعودی عرب کا امن ، سلامتی اور استحکام ہر مسلمان کو عزیزہے،پاکستان اورامت مسلمہ سعودی عرب کی سلامتی ،استحکام اوردفاع کےخلاف کوئی قدم بھی قبول نہیں کرسکتی،عالم اسلام ،سعودی عرب اور اس کی قیادت سےمحبت کرتا ہے،سعودی عرب کی قیادت کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ افسوسناک ہے ۔

قرارداد میں امت مسلمہ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم کا فوری اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ مدارس و مساجد اسلام ، مسلمانوں اور ملک و ملت کی خدمت کر رہے ہیں ،مدارس کا وزارت تعلیم سے منسلک ہونا اور نئے امتحانی بورڈز کا قیام حکومت کا درست فیصلہ ہے اور اس سے دینی اور دنیاوی تعلیم میں مزید بہتری پیدا ہو گی۔قرارداد میں حکومت سے کہا گیا کہ وقت املاک ایکٹ کے حوالہ سے فوری طور پر مدارس و مساجد کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں قائم کمیٹی فعال کردار ادا کرے ۔

ایک اور قرار داد میں پاکستان اور بھارت کی فوجی قیادت کے درمیان رابطوں کے نتیجہ میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان خطہ میں امن چاہتا ہے ،ہندوستان کی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہے ، کشمیریوں اور ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے ،عالمی دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے انسانوں اور مسلمانوں کے حقوق کیلئے فوری کردار ادا کرنا چاہیے ۔ایک اور قرار داد میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل ہیں ، اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی دنیا کو کشمیر او رفلسطین کے مسئلہ کے حل کیلئے مؤثر اور فوری کردار ادا کرنا ہوگا۔ علماء و مشائخ کنونشن میں دارالافتاء پاکستان کے کورونا ویکسین کےحوالہ سےفتویٰ کوبھی پیش کیاگیاجس میں کہاگیاکہ کورونا ویکسین لگواناشرعی طورپرجائزہےاورکوروناویکسین کےحوالہ سےبےبنیادپراپیگنڈہ نہ کیا جائے۔