"یوسف رضا گیلانی این آراو لیگ کاحصہ ،مفاد پرست ٹولے کو سینیٹ الیکشن میں شکست ہو گی "
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مفادپرست ٹولے کو مسترد کرچکے ہیں ،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف ) کےمعاملےپرقانون سازی کرنےلگےتواپوزیشن نے این آر او مانگا،اپوزیشن کی وجہ سےپاکستان گرے لسٹ میں گیا ،یوسف رضا گیلانی این آراو لیگ کاحصہ ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے،وزیراعظم عمران خان سینیٹ کےشفاف الیکشن چاہتےہیں جبکہ اپوزیشن خود کرپشن کرکے پیسوں کا بازار لگانا چاہتی ہے،سینیٹ الیکشن کو عملی طورپرشفاف بنانے کیلئے آئینی ترمیم لائے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کےمعاملےپرقانون سازی کرنےلگےتواپوزیشن نے این آر او مانگا،اگرفیٹف کےحوالےسےقانون سازی نہ کرتےتوپاکستان بلیک لسٹ میں چلا جاتا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ این آر او لیگ کامشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی ہے ،وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ کرپٹ عناصر اپنےمفادات کیلئے اکٹھے ہونگے،عوام مفادپرست ٹولے کو مسترد کرچکے ہیں ،گلگت بلتستان کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی انکو شکست ہوگی۔