’بابر اعظم پاور ہٹر تو نہیں لیکن پھر بھی ۔۔۔‘فاف ڈوپلیسز نے پاکستانی کپتان کی حیران کن صلاحیت کے بارے میں بتا دیا 

’بابر اعظم پاور ہٹر تو نہیں لیکن پھر بھی ۔۔۔‘فاف ڈوپلیسز نے پاکستانی کپتان ...
’بابر اعظم پاور ہٹر تو نہیں لیکن پھر بھی ۔۔۔‘فاف ڈوپلیسز نے پاکستانی کپتان کی حیران کن صلاحیت کے بارے میں بتا دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسزنے بابراعظم کی حیران کن صلاحیت بتا تے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاور ہیٹر نہیں سمجھے جاتے لیکن پھر بھی ان میں ایسی صلاحیتیں ہیں کہ وہ 10 میں سے سات مرتبہ اپنی ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہو سکتے ہیں۔

نجی نیوز چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صرف چھکوں کی برسات ضروری نہیں بلکہ ایسے کرکٹرز زیادہ کارآمد ہیں جو وکٹ پر قیام کر کے مکمل تکنیک کے ساتھ کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک باصلاحیت بلے باز ہیں اور ان میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو آنے والے وقتوں میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی، کین ولیمسن یا پھر اسٹیو اسمتھ کے ہم پلہ کر سکتی ہے لیکن ابھی بابر اور ان میں فرق یہ ہے کہ بابر نوجوان ہیں جبکہ دیگر پلیئرز گزشتہ کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے آ رہے ہیں، امید ہے کہ آنے والے چند سالوں میں بابر اعظم اپنی کارکردگی سے اس ہی مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں آج کوہلی یا دیگر ہیں۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -