آسٹریا میں کھیلوں کے شعبے کی بحالی کا آغاز زیر غور

آسٹریا میں کھیلوں کے شعبے کی بحالی کا آغاز زیر غور
آسٹریا میں کھیلوں کے شعبے کی بحالی کا آغاز زیر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریا میں کھیلوں کے شعبے میں سمارٹ لاک ڈاون میں نرمی کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے ، فٹنس شائقین کے لیے کھیلوں کے سمٹ کا پہلا فیصلہ لیاگیا جبکہ مارچ سے شوقیہ اور تفریحی کھیلوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔
 آسٹریا میں کھیل کے نمائندوں اور 15000 ہزار کے قریب کلبوں نے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس مشاورت میں وائس وزیراعظم ورنر کوگلر اور وزیر صحت روڈولف انشوبر کے مشترکہ کھیلوں کے اجلاس میں گرما گرم بحث بھی ہوئی۔مشاورت کے بعد جو پریس کانفرنس طے کی گئی تھی وہ تقریبا ایک گھنٹہ دیر سے شروع ہوئی۔ پہلے سپیکر کی حیثیت سے وائس وزیراعظم کوگلر نے فوری طور پر یہ واضح کردیا کہ کھیل کے میدان میں ابتدائی اقدامات کس ترتیب میں آئیں گے۔ انڈور ورزش سے زیادہ آوٹ ڈور کھیل تیزی سے ممکن ہونگے۔