حمزہ شہباز کی رہائی ، ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی تحریک نے ایسا بیان داغ دیا کہ ن لیگی ہکا بکا رہ جائیں 

 حمزہ شہباز کی رہائی ، ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی تحریک نے ایسا بیان داغ دیا ...
 حمزہ شہباز کی رہائی ، ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی تحریک نے ایسا بیان داغ دیا کہ ن لیگی ہکا بکا رہ جائیں 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مہینوں گرفتار رہنے والے، قوم کو غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جھونکنے والے، حمزہ شہباز شریف ضمانت ملتے ہی قوم کا مقدر بدلنے اور پاکستان کو خوشحال بنانے کے اعلانات کرنے لگے ہیں،اپنے دور حکومت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن بپا کرنے، اپنے ہی ملک کے بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے،کروانے والے، انصاف کی راہ میں اب تک رکاوٹ بنے رہنے والےاور ملک کو اس حال تک پہنچانے کے ذمہ دار کسی بھی صورت ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

تفصیلات کے مطابق خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ نظام کو بدلنے کی جدوجہد میں پاکستان عوامی تحریک اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے میدان عمل میں آ چکی ہے، ہماری جدوجہد کرپٹ سیاسی ایلیٹ کے خلاف ہے، قوم یہ بات سمجھے اور اس پر غور کرے کہ ڈاکٹر طاھرالقادری ٹھیک کہتے تھے کہ کرپٹ نظام میں اتنی سکت نہیں ھے کہ یہ چوروں اور لٹیروں کو سزا دے سکے، ظلم پرمبنی نظام کبھی بھی کسی کوانصاف نہیں دےسکتا،یہ کیساقانون ہےکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےاصل ذمہ داروں کو ایف آئی آر درج ہونےکےباوجود آج دن تک پوچھانہیں گیا؟سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث اور قومی دولت کی لوٹ مار کے مجرموں کو بیرون ملک بھگا دیا گیا۔

انہوں نے تحریک انصاف حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار آنے سے قبل ہر وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی بات کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، تین سال ہونے کو ہیں،جنوبی پنجاب اور ہزارہ کو کو صوبہ بنانے اور قوم کے ساتھ وعدے اور بلند بانگ دعوے اور وعدے کرنے والوں نے اپنے کئے ہوئے وعدوں سے چشم پوشی کی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -