پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ کی دو سیٹوں کی پیشکش ،  ایم کیو ایم ارکین اسمبلی نےایسا جواب دے دیا کہ وزیراعظم بھی سکون کا سانس لیں گے

پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ کی دو سیٹوں کی پیشکش ،  ایم کیو ایم ارکین اسمبلی ...
پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ کی دو سیٹوں کی پیشکش ،  ایم کیو ایم ارکین اسمبلی نےایسا جواب دے دیا کہ وزیراعظم بھی سکون کا سانس لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا  عمران خان پر عدم اعتماد کے مترادف ہوگا، سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے اتحاد قربان نہیں کیا جاسکتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم نے ہارس ٹریڈنگ کے خطرے کے پیش نظر اراکین اسمبلی کو اپنی نقل و حرکت سینیٹ انتخابات تک محدود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں کراچی بلا لیا ہے، اراکین اسمبلی کو تین روز تک کراچی میں مخصوص مقامات پر ٹھہرایا جائے گا، تمام اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے ایک ساتھ اسمبلی پہنچیں گے۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے بھی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نےمتحدہ کو پیشکش کی کہ سینیٹ الیکشن میں ان کی جماعت یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے تو پیپلز پارٹی سندھ سے ایم کیو ایم کے دو امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔