کراچی کنگز سے میچ جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا بیان 

کراچی کنگز سے میچ جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا بیان 
کراچی کنگز سے میچ جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا بیان 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ آج کے میچ کا پریشر تھا لیکن جس طرح فخر زمان اور بین ڈنک کی پارٹنر شپ لگی تو یقین آگیا تھا کہ اگر ایک اوور اچھا مل گیا تو ہم میچ جیت جائیں گے ۔میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اورحارث روف نہ صرف باولنگ بلکہ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ،یہ دونوں کھلاڑی کمپلیٹ پیکج ہیں جو کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے ۔لاہور قلندرز کے کپتان نے مزید کہا کہ ابھی تک مثبت کرکٹ کھیل رہے ہیں کوشش کریں گے کہ آگے بھی یہ ہی موومنٹم جاری رکھیں ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -