ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس طرف سے تمام راستے بند محسوس ہورہے تھے انشااللہ اب وہ کھل جائیں گے اور آپ کے لیے آگے بڑھنے میں بے حد آسانیاں ہوں گی۔ آج ابتدا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ابھی بھی بہت سنبھل کر چلنا ہوگا اپنے کسی کام میں لاپرواہی مت کریں اور شرارتی لوگوں اور دوستوں سے دور رہیں۔ آپ کے لیے پریشانیاں لاسکتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال کے مطابق چلیں کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں آپ کو کسی بھی قسم کا شک بھی ہو۔ اس لیے اب اگر اپنا نقصان نہیں چاہتے تو محتاط ہوجائیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اپنے جس کام میں مشکلات پیش آرہی تھیں وہ آج بہت آسان ہوگا۔ اور راستے کی جو رکاوٹ تنگ کررہی تھی وہ حیران کن طریقے سے دور ہوتی نظر آئے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے دشمن اب کمزور ہورہے ہیں۔ آپ کو اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے کام خوشی سے کرلینے چاہئیں اور ویسے بھی آپ نے بہت سارا وقت پیچھے ضائع کیا تھا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو بار بار کہا جارہا ہے کہ آپ اپنے تمام قریبی لوگوں سے بھی ہوشیار رہیں تاکہ ہر طرح کے نقصان سے بچ سکیں اور ان دنوں اپنی آنکھیں مکمل طور پر کھلی بھی رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لیے آج بحکم اللہ اچھا دن ثابت ہوگا۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ بڑی آسانی سے ہوجائے گا اور راستے کی ایک بڑی مشکل خود بخود ہٹ جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی کام میں برسوں سے رکاوٹیں آرہی تھیں وہ اب بحکم اللہ دور ہونا شروع ہوگئی ہیں اور دن بدن آپ بہتری میں آتے چلے جائیں گے۔ آج ہی اندازہ ہوجائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ لوگ آپ کو تنگ کررہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر اپنے ہیں۔ آپ کو معلوم بھی ہے، اپنی حفاظت کرنے کے لیے اپنے معاملات ان کے سامنے نہ کریں اور ہوسکے دور ہی رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے ارادے ٹھیک کریں سوچ صاف ہوگی تو معاملات بھی بہتر ہوسکیں گے۔ جو لوگ کافی دنوں سے کسی طرف سے پیسوں کی امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ بھی پوری ہوسکے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک دھوکا دینے کے لیے تیار بیٹھا ہوا ہے۔ آپ کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ اس وقت اندرون خانہ بھی مخالفت کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کے لیے ان دنوں زبردست قسم کی وارننگ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن پر ساری عمر احسان کیا وہ ہی آجکل منہ پر آرے ہیں۔ اندیشہ ہے کہ ان کے ساتھ جھگڑا نہ ہوجائے اور پھر یہ رشتے آپ کو ساری عمر کے لیے چھوڑنے نہ پڑجائیں۔