سوات: بریکوٹ کے علاقہ تیرنگ میں مکان کی چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

سوات: بریکوٹ کے علاقہ تیرنگ میں مکان کی چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق
سوات: بریکوٹ کے علاقہ تیرنگ میں مکان کی چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)بریکوٹ کے علاقہ تیرنگ میں مکان کی چھت گرگئی۔

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت اقرااور طفیل محمود کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کا مزید بتانا ہےکہ حادثے میں جاں بحق بچے متاثرہ مکان میں صوابی سے بطورمہمان آئے ہوئے تھے۔