مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار

مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار
مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس میں اسحاق ڈار کے چیمبر میں اہم اجلاس ہوا جس میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی رہنماء اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے،اتحادی حکومت نے حکومت سازی کے تمام مراحل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی،ذرائع کے مطابق 29فروری کو نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، سپیکر راجہ پرویز اشرف حلف لیں گے۔یکم مارچ کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،2مارچ کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔3مارچ کو وزیراعظم کے انتخاب کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،4مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کرے گی،وزیراعظم بننے کیلئے 169 ووٹ درکار ہونگے۔

مزید :

قومی -