ملتان سٹیڈیم واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا محمد عامر کو فون، معلومات حاصل کیں

ملتان سٹیڈیم واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا محمد عامر کو فون، معلومات ...
ملتان سٹیڈیم واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا محمد عامر کو فون، معلومات حاصل کیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) محمد عامر کی اپیل کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرکٹر سے رابطہ کیا ہے  اور فون پر ملتان واقعہ سے متعلق ا ن سے معلومات حاصل کیں۔

قومی کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ پر مریم نواز نے نوٹس لیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں۔محمد عامر نے لکھا کہ ’ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے‘ میں آپ ( مریم نواز) کی کاوش کو سراہتاہوں اور آپ کے نئے سفر میں میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل محمد عامر نےڈپٹی کمشنر ملتان پر میچ کے دوران مبینہ طور پر اپنی فیملی سے بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -قومی -