لاہور قلندرز دراصل مسلسل کیوں ہار رہی ہے ؟ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حیران کن وجہ بتا دی 

لاہور قلندرز دراصل مسلسل کیوں ہار رہی ہے ؟ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حیران کن وجہ ...
لاہور قلندرز دراصل مسلسل کیوں ہار رہی ہے ؟ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حیران کن وجہ بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز کو ایونٹ میں مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانات قوی ہو گئے ہیں تاہم اس ناقص پر فارمنس پر ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہناہے کہ ہماری ٹیم باولنگ پر بہت زیادہ منحصر کرتی ہے اور اس سال باولنگ پوری نہ ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔

ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اعتراف کیا کہ ملتان کےبہت لیمیٹیڈ کھلاڑی تھےلیکن اس کےباوجود انہوں نے بہترین پرفارمنس دیکھائی،لاہور کی ٹیم نے آج انتہائی بری کرکٹ کھیلی۔ہماری ٹیم بولنگ پربہت ریلےکرتی ہے،اس سال بولنگ پوری نہ ہونےکی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا،قلندرزکی ٹیم کا کمبینیشن نہیں بن پایا،بولنگ اورفلیڈنگ آف کلر نظر آئی،لاہورکی پچ پر 200 رنز بن رہے ہیں۔

ہمارے پاس اسپنرزکی مختلف ورائٹی ہےمگر جب وکٹ نہیں ملےگی تو مشکلات آتی ہیں،ہم مختلف چیزوں کی کوشش کرتا ہوں کوشش کامیاب ہوتی ہیں کچھ ناکام ہو جاتی ہیں،سلطانزکیخلاف قلندرز نےتینوں شعبوں میں بری کرکٹ کھیلی،پچھلے میچوں میں کی طرح کرکٹ نہیں کھیل پائے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -