محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئےسپیل کی پیشگوئی کر دی ، کب سے شروع ہوں گی؟ جانیے 

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئےسپیل کی پیشگوئی کر دی ، کب سے شروع ہوں گی؟ ...
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئےسپیل کی پیشگوئی کر دی ، کب سے شروع ہوں گی؟ جانیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا طاقتور سسٹم کل مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، 29 فروری اور یکم مارچ کے دوران گوادر ، پسنی ، جیونی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیچ ، پنجگور میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے ، سسٹم کے تحت چاغی ،نوشکی ، قلات ، خضدار ، لسبیلہ ، آواران ، خاران ، واشک میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کاکہناہے کہ سردیوں کی بارش عموما اتنی شدت کی نہیں ہوتی ، کل سے ملک پر نئے سسٹم کے تحت ہیوی سپیل دکھائی دے رہاہے ، ان کا کہناتھا کہ گوادر میں اس بار غیر معمولی بارش ہوئی ہے ، یہاں ان مہینوں میں اتنی بارش پہلے کبھی نہیں ہوئی۔چیف میٹرلوجسٹ نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ دو دن تیز ہوا چلی جبکہ آج اس میں کمی آ چکی ہے ، گوادر میں کل دوبارہ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ یکم مارچ سے کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنوری اور فروری میں پہاڑوں پر پڑنے والی برف زیادہ دیر نہیں رہتی ، کے پی کے کے کچھ علاقوں میں طوفانی بارش ہو سکتی ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں سے بھی زائد سے گوادر ، جیونی اور سربندن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے ، انتظامی اداروں نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریش شروع کر رکھے ہیں ۔

مزید :

ماحولیات -