اب آگے کیا کرنا ہے ؟ شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کا لائحہ عمل بتا دیا 

اب آگے کیا کرنا ہے ؟ شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کا لائحہ عمل بتا دیا 
اب آگے کیا کرنا ہے ؟ شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کا لائحہ عمل بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لینے کیلئے شرکت کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، شاید ہم اسمبلی کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رتی بھر توقع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اقتدار میں شامل ہونے کی پیشکش کو بانی پی ٹی آئی نے ہی مسترد کیا تھا۔

شیرافضل کا کہنا تھا انٹرا پارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر اُمیدوار ہوں گے ان کے اور بیرسٹر گوہر کے درمیان کوئی ناراضی نہیں تھی۔

مزید :

قومی -