خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون، پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے

خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون، پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے
خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون، پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ویب ڈیسک) بھارتی حیدرآباد میں ایک خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون دیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق   پولیس کی جانب سے گزشتہ روز بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز کے بعض مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جس دوران 15 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کے دوران ایک خاتون بھکاری کے پاس سے 45 ہزار کا اسمارٹ موبائل فون برآمد ہوا، اتنا مہنگا فون برآمد ہونے پر خاتون سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ فون اس نے خریدا ہے۔پولیس اہلکار خاتون بھکاری کا جواب سن کر حیرت میں مبتلا ہوگئے، بعد ازاں پولیس نے ان تمام بھکاریوں کو آبادکاری مرکز منتقل کردیا ہے۔