جیسے چوری کی گاڑی کوئی نہیں خریدتا ویسے ہی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے,حلیم عادل شیخ

جیسے چوری کی گاڑی کوئی نہیں خریدتا ویسے ہی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے,حلیم عادل ...
جیسے چوری کی گاڑی کوئی نہیں خریدتا ویسے ہی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے,حلیم عادل شیخ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی آڈیو ویڈیو لیک اور اعتراف مکافات عمل ہے۔ جیسے چوری کی گاڑی کوئی نہیں خریدتا ویسے ہی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے، یہ لوگ چوری کا مینڈیٹ لے کر وزارتیں لینے گئے تھے۔

ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ  مینڈیٹ بیچنے گئے تھے فارم 45 ہے تو سامنے لاؤ، پیپلز پارٹی، (ن )لیگ کا مینڈیٹ چوری اور ایم کیو ایم کا ڈاکے کا ہے، اب آپ کو بھی تسلیم کر لینا چاہیے یہ چوری کا مینڈیٹ ہے۔کراچی میں عوام نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو دیا، بہتر ہے چوری کا مال واپس کر دیں لوگوں نے آپ کو رد کیا، اب تو آپ لوگوں کو نام نہاد اتحادیوں نے بھی رد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایک سیٹ واپس لیں گے، کراچی سے 20 اور حیدرآباد سے 2 قومی اسمبلی کی نشستیں ہماری جیتی ہوئی ہیں، پورے ملک سے 183 قومی اسمبلی کی نشستیں ہم نے جیتی ہیں، انشاء اللّٰہ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔