سعودی عرب نے 2نئے ایندھن، یورو 5 پیٹرول اور ڈیزل متعارف کرا دیئے، کیا ٹرانسپورٹ کیلیے قابلِ استعمال ہیں؟ جانیے

سعودی عرب نے 2نئے ایندھن، یورو 5 پیٹرول اور ڈیزل متعارف کرا دیئے، کیا ...
سعودی عرب نے 2نئے ایندھن، یورو 5 پیٹرول اور ڈیزل متعارف کرا دیئے، کیا ٹرانسپورٹ کیلیے قابلِ استعمال ہیں؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب نے 2نئے ایندھن، یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل مارکیٹ میں متعارف کرا دیئے۔سعودی وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 نئے ایندھن پہلے کی طرح ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع کے لیے قابلِ استعمال ہیں۔یہ 2 نئے ایندھن انتہائی مؤثر، کم دھوئیں کے اخراج اور ماحول کے تحفظ کے لیے معاون ہیں۔

"جنگ " نےسعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ  یہ متعارف کرائے گئے ایندھن روایتی ڈیزل اور پیٹرول کے مقابلے میں بہت کم دھوئیں کے اخراج کا باعث بنیں گے۔اس اقدام سے گاڑیاں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ سعودی عرب میں جدید ترین توانائی کی بچت والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں۔یورو 5 ایندھن کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں بہت بڑی حد تک کمی لائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ توانائی نے منگل کو ملک کی تمام مارکیٹوں میں یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل کے اجراء اور مارکیٹ میں پہلے سے موجود پیٹرول اور ڈیزل کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔