صدر نے اجلاس بلانے پر اتفاق نہ کیا تو آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کیاحکم جاری کرے گا؟

صدر نے اجلاس بلانے پر اتفاق نہ کیا تو آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کیاحکم جاری ...
 صدر نے اجلاس بلانے پر اتفاق نہ کیا تو آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کیاحکم جاری کرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) قومی اسمبلی اجلاس تنازعہ ،پارلیمانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے سلسلے میں صدر عارف علوی کے اعتراضات کا جواب دے دیا،صدر نے مخصوص نشستوں کا معاملہ طے نہ ہونے پر قومی اسمبلی کو نامکمل قرار دیا تھا اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری واپس کر دی تھی ، جس پر حکومت نے صدر کے اعتراضات کا جواب دے دیا ہے اور ایک نئی سمری ایوان صدر کو بھیجی گئی ہے ۔

'جنگ " کے مطابق  اسلام آباد میں متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ صدر کے جواب کا آج ( 28 فروری ) تک انتظار کیا جائے گا اور اگر صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق نہ کیا تو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آئین کے آرٹیکل 91( 2)کو نافذ کرنے کا حکم جاری کرے گااور 29جنوری ( جمعرات کو ) صبح 10 بجے نئی منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹس جاری کر دے گا ۔