امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل تین روزہ تقریبات یکم مارچ کو شروع ہونگی ، مہمانوں کی ڈھائی ہزار پکوانوں سے تواضع کی جائےگی

امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل تین روزہ تقریبات یکم مارچ کو شروع ہونگی ، ...
امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل تین روزہ تقریبات یکم مارچ کو شروع ہونگی ، مہمانوں کی ڈھائی ہزار پکوانوں سے تواضع کی جائےگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی 'پری ویڈنگ' تقریبات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں مہمانوں کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ ڈھائی ہزار کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات میں مدعو کئے گئے مہمانوں کے لئے ایک شاندار کھانے کا مینیو بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریبات کے لئے 25 سے زیادہ باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر پہنچے گی۔مینیو میں اندوری کھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ پارسی کھانے سے لے کر تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوان مہمانوں کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تین دنوں تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران مینیو میں کل ڈھائی ہزار کھانے ہوں گے جبکہ کوئی بھی پکوان دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔مہمانوں کے لئے ناشتے میں 70 سے زیادہ کھانے شامل ہوں گے، دوپہر کے کھانے کے لئے 250 سے زیادہ اور رات کے کھانے کے لئے 250 سے زیادہ خصوصی ڈشز ہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 3 دن کی تقریبات میں 5 فنکشنز ہوں گے ، تقریبات کے لئے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

امبانی خاندان کی ہونے والی چھوٹی بہو کون ہیں؟

ا?ننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 25 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی Encore Healthcare میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔