کراچی پولیس کے اہلکار بھی چور نکلے، مقدمہ درج

کراچی پولیس کے اہلکار بھی چور نکلے، مقدمہ درج
 کراچی پولیس کے اہلکار بھی چور نکلے، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پولیس کے اہلکار چور نکلے، پولیس کی جانب سے محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لے لیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق  تھانہ کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں تعینات پولیس اہلکاروں نے اسٹیل مل کی پراپرٹی بجلی کی پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری کی تھی،  واردات میں پولیس کانسٹیبل محمد علی ارشد، عبدالغفور، ثاقب نظیر اور پرائیویٹ شخص بلال شامل تھے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کانسٹیبل محمد علی، کانسٹیبل عبدالغفور اور کانسٹیبل ثاقب نذیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق تمام ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔