پیپلز پارٹی نے حکومت میں آئینی پوزیشنز لے کر قربانی دیدی،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی نے حکومت میں آئینی پوزیشنز لے کر قربانی دیدی،ڈاکٹر نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی نے حکومت میں آئینی پوزیشنز لے کر قربانی دیدی،ڈاکٹر نفیسہ شاہ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا  ہےکہ صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی ہمیشہ سے ایک متنازع صدررہے ہیں، عار ف علوی جاتے ہوئے اپنی جماعت کو راضی کرنا چاہ رہے ہیں، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی کے تمام اراکین کے منتخب ہونے تک اجلاس نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی نے حکومت میں آئینی پوزیشنز لے کر قربانی دیدی ہے۔

وہ  نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہی تھیں ۔ پروگرام میں  تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر  طارق فضل چودھری نے بھی شرکت کی ۔