موبائل فون سمز کے غیرقانونی کاروبار پر 3 افراد گرفتار

موبائل فون سمز کے غیرقانونی کاروبار پر 3 افراد گرفتار
موبائل فون سمز کے غیرقانونی کاروبار پر 3 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں موبائل فون سمزکا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سماکے مطابق وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی شکایت پر کریک ڈاﺅن کیا، اس دوران موبائل فونزسمزکی غیرقانونی کاروبارمیں ملوث3ملزمان گرفتارکر لیا گیا۔
گرفتار افراد میں فوادخان ،خلیل جبران اور جعفر حسین شامل ہیں ، ملزمان سے 8 موبائل فون ،1لیپ ٹاپ،5 بی وی ایس ڈیوائسزاور285 تھم پرنٹ برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔