خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس شروع، ثوبیہ خان کے گھڑی دکھانے پر پی ٹی آئی اراکین مشتعل، جوتے اور لوٹے پھینک دیئے 

خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس شروع، ثوبیہ خان کے گھڑی دکھانے پر پی ٹی آئی ...
خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس شروع، ثوبیہ خان کے گھڑی دکھانے پر پی ٹی آئی اراکین مشتعل، جوتے اور لوٹے پھینک دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختون خوا اسمبلی کے نومنتخب 115 اراکین نے حلف اٹھا لیا لیکن اجلاس تقریبا پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور اس دوران شدید بد نظمی دیکھنے کو ملی، اجلاس شروع ہونے کے بعد  نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے والد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ثوبیہ شاہد  کے گھڑی دکھانے پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے بوتلیں ،جوتے اور لوٹے پھینکے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی اسمبلی کے 115 نو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے جن  کی حلف برداری کے لیے افتتاحی اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریباً پونے ایک بجے شروع ہوا۔

مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں جہاں وہ لوگوں کو ہاتھ میں پہنے جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا لیکن ثوبیہ جاوید مسلسل لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں۔اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی جب کہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی اسمبلی میں موجود تھے۔

انتظامیہ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک ہزار سے زائد پاسز ایشو کررکھے ہیں اور اسمبلی میں لوگوں کی گنجائش اس سے کم ہے جس کے باعث اجلاس سے قبل ہی اسمبلی میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔اسمبلی کے اجلاس کو دیکھنے کے خواہشمند افراد دھکم پیل کرتے ہوئے اسمبلی ہال میں گھس گئے اور متعدد ایسے افراد بھی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے جن کے پاس پاسز موجود نہیں تھے، اس دوران لوگوں کے درمیان شدید دھینگا مشتی بھی ہوئی اور جسے جہاں موقع ملا وہ وہاں جاکر بیٹھ گیا۔

پولیس نے شدید بدنظمی کے بعد اسمبلی کا گیٹ بند کردیا لیکن کارکنان باہر کے راستوں سے پھلانگ کر اسمبلی کی حدود میں داخل ہوگئے، بدنظمی کی وجہ سے کئی میڈیا نمائندوں کوبھی اسمبلی کے اندر داخل ہونے کا موقع نہ ملا اور بیشتر نو منتخب ارکان کو گاڑیوں کی پارکنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -