سدھو موسے والا کی والدہ کے ہاں بچے کی پیدائش کب متوقع ہے؟ بھارتی میڈیا کا ایک اور حیران کن دعویٰ 

سدھو موسے والا کی والدہ کے ہاں بچے کی پیدائش کب متوقع ہے؟ بھارتی میڈیا کا ایک ...
سدھو موسے والا کی والدہ کے ہاں بچے کی پیدائش کب متوقع ہے؟ بھارتی میڈیا کا ایک اور حیران کن دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی والدہ کے حاملہ ہونے کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں تاہم ابھی تک فیملی کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا گیا تاہم اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بچے کی پیدائش مارچ میں متوقع ہے۔

ہندوستان  ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی "آئی وی ایف" کے ذریعے حاملہ ہوئی ہیں اور  ممکنہ طور پر مارچ میں ان کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ سدھو موسے والا کو 2022 میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری معروف گینگسٹر لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی جو کہ جیل میں ہیں تاہم اسی گینگ کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اداکار نے اپنی سیکیورٹی میں بھاری اضافہ کرتے ہوئے کچھ عرصہ قبل ایک جدید بلٹ پروف گاڑی بھی خریدی ۔

سدھو موسے والا کی والد ہ اس وقت مکمل طور پر گھر میں ہی مقیم ہیں اور  لوگوں سے میل جول نہیں کر رہیں جبکہ حاملہ ہونے کی خبروں پر کوئی رد عمل بھی جاری نہیں کیا گیا ،ان کی عمر اس وقت 58 سال ہے جبکہ 2 سال قبل جب سدھو موسے والا مانسا سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے تو ان کی والدہ کورننگ کینڈیڈیٹ بھی تھیں ۔

مزید :

تفریح -