پاکستان رواں برس ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا، دبئی میں فیصلہ

پاکستان رواں برس ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا، دبئی میں فیصلہ
پاکستان رواں برس ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا، دبئی میں فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، سید سلطان شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ کے مختلف پہلوو¿ں پر غور کیا گیا۔
نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش نے پہلے ہی ورلڈکپ میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں تاہم آسٹریلیا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ابھی تک اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دوسری جانب بھارت کو خواتین بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو دسمبر 2025 میں ہونے والا ہے۔

مزید :

کھیل -قومی -