سپیئر پارٹس کے آن لائن فراڈ میں ملوث شخص کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

سپیئر پارٹس کے آن لائن فراڈ میں ملوث شخص کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا
سپیئر پارٹس کے آن لائن فراڈ میں ملوث شخص کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے راولپنڈی نے سپیئر پارٹس کے آن لائن فروخت کے جعلی اشتہار دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملزم رضوان سوشل میڈیا کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ میں ملوث تھا، محمد رضوان سوشل میڈیا پر سپیئر پارٹس کے آن لائن فروخت کے جعلی اشتہار دیتا تھا۔ 

ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کےاشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 2 موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔