میری سزا معطل کر دی جائے، شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

میری سزا معطل کر دی جائے، شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں اسلام آباد ...
میری سزا معطل کر دی جائے، شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کی جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیرون ملک فرار ہونے یا شواہد میں ٹیمپرنگ کا کوئی امکان نہیں۔ سزا کا فیصلہ معطل کر کے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سے سزا کا فیصلہ پہلے ہی چیلنج کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -