مخصوص نشستیں چھینی گئیں تو تحریک انصاف کیا اقدام کرے گی؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتا دیا

مخصوص نشستیں چھینی گئیں تو تحریک انصاف کیا اقدام کرے گی؟ بیرسٹر علی ظفر نے ...
مخصوص نشستیں چھینی گئیں تو تحریک انصاف کیا اقدام کرے گی؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق کہا کہ پی ٹی آئی کا حصہ بھی ہم میں تقسیم کر دیں، ایسا ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی ظفر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں کوئی خیرات نہیں، یہ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم ہوتی ہیں۔ فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے،  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے، امید ہے انصاف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں موقع ملنے پر کسی اور کے حصے پر غبن کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اگر غیر قانونی غبن ہو گیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ ایسا ہوا تو صدر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا الیکشن متنازع ہو جائے گا۔ 

اس موقع پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پاس چلی گئیں تو خیرات سمجھ کر بانٹیں گے۔ سنی اتحاد کونسل کو یہ نشستیں ضرور ملیں گی۔ ہماری سیٹیں دی جائیں تا کہ ہماری اسمبلی پوری ہو۔ الیکشن کمیشن کو سیاسی نظام چلانا ہے تو عوامی نمائندوں کا احساس کرنا ہو گا۔

مزید :

قومی -