آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اے ایس پی شہربانو نقوی کی ملاقات 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اے ایس پی شہربانو نقوی کی ملاقات 
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اے ایس پی شہربانو نقوی کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف سے اے ایس پی شہربانو نقوی نے ملاقات کی جس کے دوران جنرل عاصم منیر نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز  نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ  جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت اور استقامت کی وجہ سے خود کو ممتاز کیا اور معاشرے کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہماری خواتین پاکستانی معاشرے کا ایک انمول حصہ ہیں۔ 

آرمی چیف نے مزید کہا کہ خواتین کا احترام مذہب کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے،بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں،تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے۔ آرمی چیف نےاس موقع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ 

واضح رہے کہ اے ایس پی شہربانو نقوی نے 26 فروری کو لاہور  کے اچھرہ بازار میں  ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا، وہ خطرے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہجوم میں داخل ہو ئیں اور مشتعل افراد کے نرغے سے خاتون کو بحفاظت نکال کر لے گئیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -