شہبازشریف کو باضابطہ طور پر امیدوار برائے وزیراعظم نامزد کر دیا گیا

شہبازشریف کو باضابطہ طور پر امیدوار برائے وزیراعظم نامزد کر دیا گیا
شہبازشریف کو باضابطہ طور پر امیدوار برائے وزیراعظم نامزد کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کو باضابطہ طور پر امیدوار برائے وزیراعظم نامزد کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف نے باضابطہ طور پر (ن) لیگ کی طرف سے شہبازشریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج کہا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں شہباز شریف کو سپورٹ کریں گے، ہم ان کے اتحادی نہیں ہیں، وفاقی کابینہ میں نہیں جا رہے۔ آصف زرداری مارچ میں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔ 

مزید :

قومی -