برطانوی شاہی خاندان کو ایک اور صدمہ ، ایک اور شخصیت کا انتقال ، شاہی خاندان نے بیان جاری کردیا

برطانوی شاہی خاندان کو ایک اور صدمہ ، ایک اور شخصیت کا انتقال ، شاہی خاندان ...
برطانوی شاہی خاندان کو ایک اور صدمہ ، ایک اور شخصیت کا انتقال ، شاہی خاندان نے بیان جاری کردیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکہ الزبتھ دوئم کی موت کے بعد برطانوی شاہی خاندان ایک اور صدمے سے دوچار ہو گیا کہ خاندان کے اہم فرد تھامس کنگسٹن محض 45سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق تھامس کنگسٹن لیڈی گیبرئیل گنگٹسن کے شوہر تھے۔
تھامس کنگسٹن ایک برطانوی کاروباری شخص تھے جو پرنس اور پرنسس مائیکل کی بیٹی شہزادی گیبرئیل کے ساتھ 2019ء میں شادی کرکے شاہی خاندان کا حصہ بنے تھے۔شاہی خاندان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے شوہر، بیٹے اور بھائی تھامس کنگسٹن کی موت کا اعلان کرتے ہیں۔ ‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ٹام ایک غیرمعمولی انسان تھے، ان کی موجودگی ان کے ہر جاننے والے کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہوتی۔ وہ ایک خوشیاں بانٹنے والے انسان تھے۔ان کی موت شاہی خاندان کے لیے انتہائی صدمے کا باعث ہے۔ دکھ کے ان لمحات میں ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔‘‘ رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کیمیلا کی طرف سے متوفی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -