خواہش ہے ہر اسمبلی  اور سینیٹ اپنی مدت پوری کرے، نوازشریف

خواہش ہے ہر اسمبلی  اور سینیٹ اپنی مدت پوری کرے، نوازشریف
خواہش ہے ہر اسمبلی  اور سینیٹ اپنی مدت پوری کرے، نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی۔

پارلیمنٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نےکہا کہ خواہش ہے ہر اسمبلی  اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے، خواہش ہے ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے۔کوئی مسئلہ نہیں، حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی کیونکہ معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہوگا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام مسائل جڑے ہوئے ہیں، امید ہے سارے حل ہوں گے اور سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں ، انشاءاللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔

مزید :

قومی -