ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ، بابر اعظم کی تنزلی

ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ، بابر اعظم کی تنزلی
ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ، بابر اعظم کی تنزلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک درجہ ترقی جبکہ بابراعظم کی ایک درجہ تزلی ہوگئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سےجاری کی گئی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلےبازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن جبکہ بولرز کی رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر برجمان ہیں،بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 818 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ دو درجہ ترقی پاکر 799 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 780 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں،پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے 768 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے اور جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ آل راونڈرز کی رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔ آل راونڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے روی چندرن ایشون دوسرے اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -