پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔  کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائےجس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹاس کی جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی جس کے بعد کپتان شاداب خان نے میزبان ٹیم کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے آغاز پر اوپنرز شان مسعود اور ٹم سیفرٹ کریز پر  آئے تاہم  ٹم سیفرٹ دوسرے اوور میں 17 کے مجموعی سکور پر عماد وسیم کی بال پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے، ڈوپلئے اور شان مسعود نے سکور 57 تک پہنچایا تھا کہ  ڈوپلئے کو آغا سلمان نے ساتویں اوور میں پویلین کی راہ دکھا دی۔  شان مسعود  صرف 27 رنز بنا سکے جبکہ شعیب ملک نے 7 گیندوں پر  6 رنز بنائے، محمد نواز بھی صرف 6 رنز دے سکے۔عرفان خان 27اور کیرن پولارڈ 48سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےعماد وسیم، نسیم شاہ ،حنین شاہ اور سلمان آغا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلے ایلکس ہیلز 47رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔پھر کولن منرو 82رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔سلمان آغا25اور شاداب خان10سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے رواں سیزن کے دوران ابھی تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک چار میچز کھیل کر صرف ایک میں فتح پائی ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -