کورکمانڈر پشاور سے شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی ملاقات

کورکمانڈر پشاور سے شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی ملاقات
کورکمانڈر پشاور سے شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات سےشمالی وزیرستان کےاتمانزئی قبائلی عمائدین  نے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات سےشمالی وزیرستان کےاتمانزئی قبائلی عمائدین نے ملاقات کی۔ جس میں کورکمانڈرپشاورنےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کاپاک فوج کےشانہ بشانہ لڑنےپرشکریہ اداکیا ۔

کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے ملاقات میں کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبودکیلئےتمام تروسائل بروئےکارلارہی ہے،اورپاک فوج قبائل کی بتدریج علاقوں میں واپسی یقینی بنانےکیلئےٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں قبائلی عمائدین کا کہنا تھا قبائلی عوام پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے،اور پاک فوج اوردیگر قانون نافذ کرنےوالےاداروں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہےگی۔