صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کر دیئے گئے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کب ہو گا؟ جانیے

صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کر دیئے گئے، الیکشن کی تاریخ کا ...
صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کر دیئے گئے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کب ہو گا؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کر دیئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی الیکشن کیلئے پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کیلئے ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی، سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ 

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ پریزائیڈنگ افسران صدارتی امیدواران کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے علاوہ صدارتی الیکشن کے دوران پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کے عمل کی نگرانی بھی کریں گے۔ الیکشن کمیشن صدارتی انتخاب کیلئے تاریخ کا اعلان یکم مارچ کو کرے گا۔

مزید :

قومی -