کراچی: دو دریا پر ہوائی فائرنگ کرنے والےملزمان گرفتار

کراچی: دو دریا پر ہوائی فائرنگ کرنے والےملزمان گرفتار
کراچی: دو دریا پر ہوائی فائرنگ کرنے والےملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دو دریا پر ہوائی فائرنگ کرنے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم بلال اور اس کے ساتھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ کراچی میں ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے دو دریا پر نوجوانوں کی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس کو فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ 

اس حوالے سے انہوں نے بتایا تھا کہ آج اسکول و کالجوں کے طالبِ علموں نے تقریب رکھی تھی، کلاس چھوڑ کر طالب علم ایونٹ میں شریک ہوئے اور قانون کو ہاتھ میں لیا۔فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔ کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا، انتظام کرنے والے طالبعلموں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔فائرنگ کرنے والوں کی گاڑیوں کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے، ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر رجسٹرڈ کی جائے گی۔