’’شاہین کو اسوقت کپتانی سے ہٹانے کی باتیں فضول ہیں‘‘ محمدحفیظ کی رائے

’’شاہین کو اسوقت کپتانی سے ہٹانے کی باتیں فضول ہیں‘‘ محمدحفیظ کی رائے
’’شاہین کو اسوقت کپتانی سے ہٹانے کی باتیں فضول ہیں‘‘ محمدحفیظ کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2024 سے قبل شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بطور پاکستانی ٹیم کے کپتان کی حثیت سے ہمیں شاہین کو بیک کرنے کی ضرورت ہے، جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو مورال ڈاؤن ہوتا لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنی قابلیت پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی شاہین آفریدی کو یہ ذہین میں نہیں رکھنا چاہیے کہ کپتانی رہے گی یا نہیں بلکہ انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 اس موقع پر اظہر علی نے بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ میں یہ بہت برا سسٹم ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کپتان تبدیل کردیا جاتا ہے، اگر شاہین کو کپتان برقرار نہیں رکھنا تو ابھی ہی قیادت سے ہٹادیں۔

مزید :

کھیل -