چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں سے متعلق خط لکھنے کی تردید کردی

چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں سے متعلق خط ...
چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں سے متعلق خط لکھنے کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنی اتحاد کونسل کےسربراہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن کی سماعت میں زیربحث مخصوص نشستوں سےمتعلق کسی بھی خط لکھنے کی تردید کردی۔

 حامد رضا کا کہنا تھا کہ  وہ خط مخصوص نشستوں کے لیے نہیں بلکہ جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کے لیے تھا،  چیئرمین سنی اتحادکونسل کا کہنا تھا کہ  یہ بات حقائق کے برعکس ہےکہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں چاہئیں،خط الیکشن کمیشن میں غلط انداز میں پیش کیا گیا۔خیال رہےکہ سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن کو دیا گیا خط منظرعام پر آگیا ہے۔خط میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ  عام انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے نشان پر کسی امیدوار نے الیکشن نہیں لڑا، خواتین امیدوار کی کوئی فہرست وجود نہیں رکھتی لہٰذاجمع نہیں کرائی جارہی۔

مزید :

سیاست -