حکمران جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آتی ہیں، سراج الحق

حکمران جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آتی ہیں، سراج الحق
حکمران جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آتی ہیں، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی حکومت سے مسائل کم نہیں ہوں گے، مہنگائی، بے روزگاری بڑھے گی۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ متنازع اور دھاندلی زدہ الیکشن سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگیا۔8فروری کی رات عوام کا حق دھڑلے سے چرایا گیا۔الیکشن میں کامیاب ہونے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے۔قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ عوامی مینڈیٹ کی آخری ہائی جیکنگ ہے۔حکمران جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آتی ہیں۔

سراج الحق کاکہنا تھا کہ حکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں۔قوم پر مسلط کرپٹ ٹولے کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی۔